خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کردیں 

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کردیں 
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کردیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کیلئے  الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کیلئےہدایات جاری کردیں، پولنگ سٹیشنز میں موبائل فون یاتصویر بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا کہ ووٹنگ کے عمل پر کسی کو اثرانداز نہیں ہونے دیاجائےگا، کوتاہی پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پریذائیڈٖنگ افسر تمام اانتظامات کی نگرانی کریں گے،مردوں اور خواتین کیلئے پولنگ اسٹیشن پرالگ الگ راستوں کا انتظام کیا جائے جبکہ  مشترکہ پولنگ سٹیشن کی صورت میں فارم 17کے کالم میں اندراج کرناہوگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ بیلٹ پیپر اکاؤنٹ فارم پر کرنا ضروری ہے،امیدواروں اور ایجنٹس کے دستخط بھی لینا ہونگے،دونوں فارمز پر سینئر اے پی او کے دستخط کرانے ہونگے، دونوں فارم مکمل کرکے ریٹرننگ آفیسر   کو جلد پہنچانا ضروری ہوگا ،تمام انتخابی سامان متعلقہ آراوکو پہنچانا ضروری ہے ۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ پولنگ افسر ووٹر کا اصلی شناختی کارڈ چیک کریں گے ، سیکیورٹی اہلکار پریذائیڈنگ افسر کے احکامات کے پابند ہوں گے ۔