نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں ، احتساب عدالت اسلام آباد نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا

نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں ، احتساب عدالت اسلام آباد نے ...
نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں ، احتساب عدالت اسلام آباد نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستوں موصول ہونے پر احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھ دیا گیا۔

خط میں جج محمد بشیر نے چیئرمین نیب کو لکھا کہ ملزمان ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں دائرکر رہے ہیں، ترمیمی آرڈیننس میں چیئرمین نیب کو کیس واپس لینے کا اختیار دیا گیا ہے،نئے قانون میں کوئی ابہام نہیں،جو کیسز واپس لینے یا ختم کرنے ہیں ان کی فہرست فراہم کی جائے۔

احتساب عدالت کی جانب سے لکھا گیا کہ مناسب ہو گا کہ جو کیس واپس لینے ہیں ان کی فہرست فراہم کی جائے، فہرست مہیا کی جائے تاکہ کیسز کو وقت دے سکیں ۔

مزید :

قومی -