سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کر دیں ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 7 رکنی بنچ 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس امیر بھٹی کی زیر سربراہی سات رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی تھی ، دوران سماعت سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی تی کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا تھا۔
آئندہ پیشی پر جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بیرسٹر علی ظفر دلائل جاری رکھیں گے۔