امریکہ اور چین کے صدر ورچوئل ملاقات کریں گے ، دونوں ممالک میں کشیدگی کم ہونے کا امکان
واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر جوبائیڈن اور چین کے صدر مسٹر شی جن پنگ کے مابین پیر کے روز ورچوئل ملاقات ہو گی جس کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں ۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں دو بڑی طاقتوں کے مابین کشیدگی میں کمی کا امکان ہے ، ملاقات میں باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنے پر گفتگو ہو گی ، صدر جوبائیڈن اپنی توقعات اور ترجیحات چینی صدر کو واضح کریں گے ۔
واضح رہے کہ ماہ ستمبر میں چین کے صدر مشر شی جن پنگ اور امریکی صدر جوبائیڈن کے مابین ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی ، ماہرین کے مطابق پیر کے روز ہونے والی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے جو دونوں ممالک کے دوران کوویڈ 19، ایٹمی ہتھیاروں اور تائیوان سے متعلق اختلافات کو کر سکتی ہے ۔