کپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ٹرمپ کے مشیر سٹیفن بینن پر فرد جرم عائد 

کپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ٹرمپ کے مشیر سٹیفن بینن پر فرد جرم عائد 
کپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ٹرمپ کے مشیر سٹیفن بینن پر فرد جرم عائد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ کپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ٹرمپ کے مشیر سٹیفن بینن پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق  ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں کپیٹل ہل حملہ کیس کی سماعت ہوئی ،  کمیٹی نے سٹیفن بینن پر فرد جرم عائد کر دی ، فرد جرم  کمیٹی کے جاری حکم نامے کی عدم تعمیر پر جاری کی گئی ۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر سٹیفن بینن نے ہر قسم کے احتساب یا جواب دینے سے انکار کیا جس پر فرد جرم عائد کی گئی ، بینن کے انکار کے بعد سٹیفن پر کانگریس کی توہین کا ایک اور الزام بھی عائد کیا گیا۔