سیمی فائنل میں شکست، کپتان بابراعظم کے والد نے ٹیم سے ملاقات میں کیا بات چیت کی؟ جانئے
دبئی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور بیٹے کے ساتھ ہونے والی مختصر ملاقات کے بارے میں بتایا۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم کے والد اعظم صدیق نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ کھانے کے بعد کچھ وقت ملا جس میں بابر سے گفتگو ہوئی۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ بابر سمیت پوری ٹیم کو اب تک کی کارکردگی پر شاباشی دی اور یقین دلایا کہ ہم فخر سے سر اٹھا کر گھر جارہے ہیں اور آگے دل جمعی، حوصلے اور اعتماد سے کھیلنے کی تاکید کی۔اعظم صدیق نے اپنی پوسٹ میں دعائیہ کلمات لکھے کہ ٹیم پاکستان اللہ آپ کا حامی و ناصر ہے اور رہے گا انشا اللہ۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ولڈکپ میں اپنا سفر ختم کرنے کے بعد 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے دبئی سے بنگلادیش پہنچی ہے۔ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔