محکمہ سیاحت خیبرپختون خوا کے زیر اہتمام بارویں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی2021 کا انعقاد

محکمہ سیاحت خیبرپختون خوا کے زیر اہتمام بارویں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی2021 ...
محکمہ سیاحت خیبرپختون خوا کے زیر اہتمام بارویں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی2021 کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (پ ر )محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی اور کلاسک لینڈ روور کے باہمی اشتراک سے منعقدہ کار ریلی پشاور سے مچنی پہنچی، نایاب اور منفرد کار ریلی میں 30 سے زائد گاڑیوں نے شرکت کی جن میں مرسڈیز، شیورلیٹ، وی ڈبلیو، لینڈ روورسمیت دیگر کلاسک گاڑیاں شامل تھیں۔ جبکہ ریلی میں خیبر پختونخواہ سے قدیم اور کلاسک گاڑیوں کے شوقین افراد اپنی گاڑیوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔ 
کار ریلی کی نمائش پر منتظمین کا کہنا تھا کہ ونٹیج کار ریلی دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرےگا۔ جبکہ نمائش دیکھنے کے لئے آئے ہوئے مہمانوں نے کہا کہ قدیمی ونایاب گاڑیوں کو بھر پور انداز میں سنبھال کر رکھنا قابل ستائش عمل ہے۔ اس طرح کے ایوینٹس ہر سال ہونے چاہئے اس سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا،ملک کے مختلف حصوں میں کار ریلی کے انعقاد کا مقصد گاڑیوں کے شوقین افراد کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا تھا۔