ٹیلی فونک رابطہ، نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرادی

ٹیلی فونک رابطہ، نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرادی
ٹیلی فونک رابطہ، نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے،مولانا فضل الرحمٰن نے لاہور جلسے کو لانگ مارچ کی شکل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ نواز شریف نے یقین دہانی کرائے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ پر جو بھی فیصلہ کرے گی ساتھ دیں گے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ دونوں رہنماو¿ں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔نواز شریف نے حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر اظہارِ اطمینان کیا۔دونوں رہنماو¿ں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت پر دباو¿ بڑھانے پر اتفاق بھی کیا۔
فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کو مزید وقت دینا عوام اور ملک سے ظلم ہوگا۔پی ڈی ایم کے احتجاجی پلان کو آگے بڑھانے پر بھی دونوں رہنماو¿ں نے اتفاق کیا۔

مزید :

قومی -