"نیا پاکستان غریب کا قبرستان ہے "نیئر حسین بخاری نےتحریک انصاف کو حکومت چلانے کا گر بتا دیا

"نیا پاکستان غریب کا قبرستان ہے "نیئر حسین بخاری نےتحریک انصاف کو حکومت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان  آن لائن)سیکرٹری جنرل  پاکستان  پیپلز پارٹی سید نیئرحسین بخاری نےکہاہےکہ غریب کش اقدامات سے"نیا پاکستان"غریب کاقبرستان  بن چکاہے، طاقت کے نشے میں مدہوش حکمران ہوش کے ناخن لیں،حکومتیں غرور اور تکبر سے نہیں تدبر سے چلتی ہیں ۔

تفصیلات  کے  مطابق  اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ ڈالر بلند ترین سطح 178 روپے پر پہنچ گیا ہے ،ذاتی اخراجات کم کرنے کے دعویداروں نے ملک پر 16ہزار ارب روپےقرضوں کابوجھ ڈالاہے،عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں ایک اعشاریہ  چھ  فیصد کمی کے باوجود عوام الناس کی جیبوں پر ڈکیتی جاری ہے ،"آئی آئی نعرہ" کی ہائے"عمران مار گئی مہنگائی" میں تبدیلی آ چکی ہے، ناقابل برداشت مہنگائی کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں  نے کہاکہ نئے پاکستان میں غریب کا پاکستان تکالیف والا اور اشرافیہ کا ریلیف والا ہے ۔