"میں نے دبئی میں دوسری شادی کرلی" شوہر کا فون پر مذاق، بیوی نے  خود کشی  کرلی 

"میں نے دبئی میں دوسری شادی کرلی" شوہر کا فون پر مذاق، بیوی نے  خود کشی  کرلی 
سورس: File/Pixabay

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی میں مقیم ایک شہری نے اپنی بیوی سے مذاق کیا کہ اس نے دبئی میں دوسری شادی کرلی ہے، یہ بات سنتے ہی اس کی بیوی نے پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق واقعہ سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔ خود کشی کرنے والی خاتون کی شناخت فوزیہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے سات سال قبل محمد رمضان سے پسند کی شادی کی تھی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان دبئی میں مقیم ہے اور اس نے بیوی سے فون پر مذاق میں کہا کہ اس نے دوسری شادی کرلی ہے۔ یہ بات سنتے ہی فوزیہ نے اپنی جان لے لی۔