پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والی ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز19نومبر سے شروع ہوگی،دوسرا ٹی 20 نومبر جبکہ تیسرا میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔تینوں ٹی 20 میچز ڈھاکہ میں ہونگے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر کو شروع ہوگا۔پہلا ٹیسٹ میچ چٹاگانگ جبکہ دوسرا ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔