سموگ سے نجات کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

سموگ سے نجات کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ
سموگ سے نجات کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سموگ سے نجات کے لیے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ملک میں پہلی بار مصنوعی بارش کا تجربہ پنجاب یونیورسٹی کے سنٹر فار انٹیگریٹڈ ماﺅنٹین ریسرچ کے ماہرین کرنے جا رہے ہیں۔ سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر منور صابر ماہرین کی اس ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ پہلی بار ہزار ریجن کے پہاڑی علاقے خانسپور میں کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم نے مصنوعی بارش کے اس تجربے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پہلی بار وہ ایک مربع کلومیٹر کے علاقے میں مصنوعی بارش برسانے کا مظاہرہ کریں گے۔ خانسپور میں اس تجربے کے بعد ٹیم کی طرف سے 19نومبر کو لاہور میں بھی مصنوعی بارش برسانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ شہر میں پھیلی سموگ سے نجات ممکن ہو سکے۔
 پروفیسر منور صابر کا کہنا ہے کہ 50سے زائد ممالک سموگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مصنوعی بارش کو بروئے کار لا چکے ہیں۔ ہم نے تجربے کے لیے خانسپور کا انتخاب اس لیے کیا ہے کہ پہاڑی علاقے میں بادل اکثراوقات موجود رہتے ہیں اور وہاں ہوا میں نمی کا تناسب بھی زیادہ ہوتا ہے۔ ہم محکمہ موسمیات کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور قدرتی بارش کے امکانات کو دیکھ رہے ہیں۔“