فیس بک پر دوستی، لڑکا لڑکی نے رو برو ملے بغیر آن لائن ہی شادی کرلی

فیس بک پر دوستی، لڑکا لڑکی نے رو برو ملے بغیر آن لائن ہی شادی کرلی
فیس بک پر دوستی، لڑکا لڑکی نے رو برو ملے بغیر آن لائن ہی شادی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی لڑکے اور برطانوی لڑکی کی فیس بک کے ذریعے ملاقات ہوئی اور انہوں نے بغیر روبرو ملے آن لائن ہی شادی بھی کر ڈالی۔ دی سن کے مطابق 26سالہ بریٹ ایزی نامی برطانوی لڑکی نے مختلف ممالک کے لوگوں سے دوستی کے لیے ایک فیس بک گروپ جوائن کیا تھا جہاں اس کی ملاقات 24سالہ امریکی لڑکے ڈیرین کے ساتھ ہو گئی اور دونوں جلد ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق بریٹ اور ڈیرین کی ملاقات کورونا وائرس کی وباءکے عروج کے دنوں میں ہوئی، چنانچہ ان میں سے کوئی بھی ملاقات کے لیے ایک دوسرے کے ملک کا سفر نہ کر سکا اور اب انہوں ایک دوسرے کو روبرو دیکھے بغیر ہی آن لائن ویڈیو کالنگ پلیٹ فارم ’زوم‘ کے ذریعے شادی کر لی ہے۔ بریٹ کا کہنا ہے کہ ”جب میری اور ڈیرین کی گفتگو شروع ہوئی تو ہم دونوں میں سے کسی کو توقع نہ تھی کہ ہم یوں جیون ساتھی بن جائیں گے۔ مجھے اب بھی یقین نہیں ہوتا کہ میں شادی شدہ ہو چکی ہوں۔ ہماری شادی مکمل طور پر قانونی ہوئی ہے اور ہم نے اسے رجسٹرڈ بھی کرایا ہے۔ اب ہم روبرو ملاقات کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -