کابل میں دھماکہ
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
افغان ٹی وی طلوع نیوز کے مطابق دھماکہ کابل شہر کے مغربی حصے میں ہوا ۔ حکومتی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھماکہ ایک مسافر گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے تھے۔