امریکہ میں مکڈونلڈز کی برانچ پر اتنا بڑا آرڈر آگیا کہ ورکرز کی دوڑیں لگ گئیں

امریکہ میں مکڈونلڈز کی برانچ پر اتنا بڑا آرڈر آگیا کہ ورکرز کی دوڑیں لگ گئیں
امریکہ میں مکڈونلڈز کی برانچ پر اتنا بڑا آرڈر آگیا کہ ورکرز کی دوڑیں لگ گئیں
سورس: TikTok/brittanicurtis23

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں گزشتہ دنوں مکڈونلڈز کی ایک برانچ کو مقامی جیل کی طرف سے اتنا بڑا آرڈر موصول ہو گیا کہ ایک مکڈونلڈز ورکر نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر اس حوالے سے بتایا تو لوگ دنگ رہ گئے۔
 ڈیلی سٹار کے مطابق برٹنی کرٹس نامی اس ٹک ٹاکر لڑکی نے بتایا ہے کہ وہ ایک مکڈونلڈز برانچ میں کام کرتی ہے جہاں گزشتہ دنوں انہیں 6400آئٹمز کا ایک آرڈر آ گیا اور وہ مجھے اور میرے ساتھی ورکرز کو محض چار گھنٹے میں تیار کرنا تھا۔
برٹنی بتاتی ہے کہ یہ آرڈر سات ہزار 400ڈالر (تقریباً 13لاکھ روپے) مالیت کا تھا، جس میں ہمیں 1600مک چکن، 1600مک ڈبلز اور 3200کوکیز تیار کرنے تھے ۔ ویڈیو میں برٹنی بڑی تعداد میں برگرز اور کوکیز دکھاتی ہے اور بتاتی ہے کہ ہم نے یہ تمام آرڈر صرف چار گھنٹے میں تیار کیا ہے اور اس دوران ریسٹورنٹ بھی کھلا رہا ہے۔ یہ آرڈر اتنا بڑا تھا کہ ہمیں آئٹمز کو گننے کے لیے دو آدمی لگانے پڑے جن کے پاس کیکولیٹر تھے۔