دوست مچھلی کے ساتھ 6ماہ تک جنسی زیادتی کرنے والے شخص کا انتہائی شرمناک اعتراف
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص نے اپنی دوست مچھلی کے ساتھ چھ ماہ تک جنسی زیادتی کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 68سالہ شخص کا نام میلکولم برینر ہے، جو ایک تھیم پارک میں ملازم تھا اور وہاں ڈولفن مچھلیوں کی دیکھ بھال اس کے ذمہ تھی۔ وہیں اس کی ایک ڈولفن مچھلی کے ساتھ دوستی ہو گئی۔ یہ ڈولفن مچھلیاں ذہین ترین جانوروں میں شمار کی جاتی ہیں اور انسانوں کے ساتھ بہت ملنسار ہوتی ہیں۔
میلکولم نے اپنے شرمناک اعتراف میں بتایا ہے کہ وہ اس وقت عمر کی 20کی دہائی میں تھا جب اس کی ’ڈولی‘ نامی ڈولفن کے ساتھ دوستی ہوئی اور وہ چھ ماہ تک ڈولی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتا رہا۔ اس نے حیران کن طور پر بتایا کہ اس جنسی تعلق کی پہل اس نے نہیں بلکہ خود ڈولی نے کی تھی۔
میلکولم بتاتا ہے کہ ڈولی نے خود اسے اپنی طرف راغب کیا تھا۔ مجھے ڈولفنز تک مکمل رسائی حاصل تھی اور میں ان کے ساتھ پیراکی کیا کرتا تھا۔ اس دوران ایک روز ڈولی نے میرے سامنے آ کر ایسی پوزیشن بنائی جس سے مجھے احساس ہو گیا کہ وہ کیا چاہتی ہے۔ یہ دیکھ کر ایک نر ڈولفن وہاں آ گئی اور ڈولی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے پہلے مجھے اس نر ڈولفن سے لڑائی کرنی پڑی ۔
میلکولم نے بتایا کہ ”ہمارا تعلق چھ ماہ تک رہا، جس کا علم ہونے پر میری ڈولفنز تک مکمل رسائی بند کر دی گئی۔ اس کے کچھ دن بعد ہی ڈولی کی موت واقع ہو گئی تھی۔ مجھے یقین ہے کہ ڈولی نے مجھ سے جدا کیے جانے پر خودکشی کی تھی۔ ہم جانتے ہیں کہ ڈولفن مچھلیاں جب ڈپریشن میں ہوتی ہیں تو وہ سانس روک سکتی ہیں اور حتیٰ کہ اس طریقے سے خودکشی بھی کر سکتی ہیں۔ ڈولی نے بھی ممکنہ طور پر ایسا ہی کیا تھا اور مجھ سے الگ کیے جانے پر خودکشی کر لی تھی۔“