کیا واقعی حسن علی کی بیوی اور بیٹی کو دھمکیاں دی گئی ہیں؟ سامعہ خان نے حقیقت واضح کردی

Nov 13, 2021 | 07:08 PM

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستانیوں نے انہیں یا ان کی بیٹی کو کوئی دھمکی نہیں دی ۔ اس حوالے سے ان کے نام کا ایک جعلی اکاؤنٹ بنا کر جھوٹی خبریں پھیلا ئی جا رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں سامعہ خان نے  کہا کہ انہوں نے کئی ایسے جھوٹے ٹویٹس دیکھے ہیں جو ان کے نام پر بنائے گئے جعلی اکاؤنٹ سے کیے گئے ہیں۔ ان ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ انہیں، ان کے شوہر حسن علی اور ان کی بیٹی کو پاکستانیوں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں جو بالکل غلط ہے۔ 

سامعہ خان نے کہا کہ انہیں دھمکی تو کوئی نہیں ملی البتہ پاکستانیوں کی جانب سے سپورٹ بہت زیادہ ملی ہے اس لیے ان سے منسوب ایسے کسی بیان پر یقین نہ کیا جائے اور نہ ہی ان کے نام سے بنے ہوئے کسی بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو فالو کیا جائے کیونکہ وہ ٹوئٹر استعمال ہی نہیں کرتیں۔  انہوں نے اپنے فالورز سے اپیل کی کہ وہ ان کے نام سے بنے ہوئے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔

مزیدخبریں