ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ دانتوں کے علاوہ بھی کیا کچھ صاف کیا جاسکتا ہے؟ 

ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ دانتوں کے علاوہ بھی کیا کچھ صاف کیا جاسکتا ہے؟ 
ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ دانتوں کے علاوہ بھی کیا کچھ صاف کیا جاسکتا ہے؟ 
سورس: Pxfuel.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوٹھ پیسٹ کو ہم دانت صاف کرنے کے لیے ہی استعمال کرتے آئے ہیں لیکن اب صحت و صفائی کی ایک ماہر خاتون نے اس سے ایسی چیزیں صاف کرنے کا مظاہرہ کر دکھایا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ دی سن کے مطابق لنزے کرومبی نامی اس ماہر کی طرف سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ گندے جوتے، چمچ اور استری وغیرہ صاف کر رہی ہوتی ہے۔
لنزے اپنی ویڈیو میں استری کے نیچے جمنے والی میل کے اوپر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگا کر اسے رگڑتی ہے جس سے استری پر جما میل اور دھبے صاف ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح وہ ٹوتھ پیسٹ میں تھوڑا پانی ملا کر اسے اپنے سفید جوگرز کو صاف کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ وہ اس آمیزے کو جوتے پر لگا کر برش سے رگڑتی ہے جس سے اس کے جوگرز نئے جیسے چمکنے لگتے ہیں۔ پھر وہ سٹین لیس سٹیل کا ایک چمچ صاف کرکے لوگوں کو دکھاتی ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -