ناکے پر پولیس کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک دو زخمی ہوگئے

ناکے پر پولیس کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک دو زخمی ہوگئے
ناکے پر پولیس کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک دو زخمی ہوگئے

  

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس کے ناکے پر گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  جاں بحق شہری کی شناخت اصغر جبکہ زخمیوں کی شناخت عبدالجبار اور رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے 48 گھنٹوں میں واقعہ کی رپورٹ طلب  کرلی ہے۔فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ انکوائری کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی و محکمانہ کارروائی کی جائے۔متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی ۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -قصور -