صدر مملکت نے کراچی میں پاکستان کے سب سے پہلے انٹر یکٹوسائنس سینٹرکا افتتاح کردیا

صدر مملکت نے کراچی میں پاکستان کے سب سے پہلے انٹر یکٹوسائنس سینٹرکا افتتاح ...
صدر مملکت نے کراچی میں پاکستان کے سب سے پہلے انٹر یکٹوسائنس سینٹرکا افتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےشہر  قائد میں پاکستان کے سب سےپہلےانٹر یکٹوسائنس سینٹرکے افتتاح کےموقع  پرمنعقدہ تقریب  میں خطاب   کرتےہوئےکہاہےکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا کو سائنس،ٹیکنالوجی اور فزکس کی عملی ورکشاپس بھی مہیا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا کو سائنس ،ٹیکنالوجی اور فزکس کی عملی ورکشاپس بھی مہیا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، ہم نے اپنے حلقے کے سکولوں میں سائنسی میلے کا انعقاد کیا اور جس شوق وذوق سے طلبا نے شرکت کی وہ قابل دید تھا ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں جدید سائنسی علوم اور ریاضی میں طالب علموں کو سہولیت مہیا کرنا ہوگی تاکہ ہماری نئی نسل کو دور جدید کے تقاضوں سے مطابقت رکھ سکے ،تقریب سے میگنیفی سائنس سینٹر کے چیئر مین حسین داود نے بھی خطاب کیا اورصدر پاکستان کی جانب سے حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔بعد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سائنس سینٹر کا دورہ کیا اور تجربہ گاہوں کا بھی معائنہ کیا۔