پی ڈی ایم" ڈمی موومنٹ" کے سوا کچھ نہیں، ڈاکٹر شہباز گل نے ساری اپوزیشن کو ہی نشانےپرلےلیا

پی ڈی ایم" ڈمی موومنٹ" کے سوا کچھ نہیں، ڈاکٹر شہباز گل نے ساری اپوزیشن کو ہی ...
پی ڈی ایم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ  پاکستان  ڈیموکریٹک  موومنٹ(پی  ڈی  ایم) چور، کرپٹ اور مسترد شدہ افرادکا ٹولہ ہے، ناجائز دولت بچانے کیلئے اکھٹا ہوا جتھا جمہوریت کے بھاشن دے رہا ہے،پی ڈی ایم "ڈمی موومنٹ" کے سوا کچھ نہیں،عوامی مسائل اور ملکی معاشی صورتحال کے ذمہ دار احتجاج میں مصروف ہیں،ماضی میں الیکشنز ہائی جیک کرنے والے شفافیت سے خائف ہیں،نااہل شریفوں کو عوام سے نہیں اپنی کرپشن کے مال سے غرض ہے،پیپلز  پارٹی  کی  نالائق، کرپٹ اور مافیا کی حکومت نے سندھ کو برباد کردیا۔

حکومت  مخالف  جماعتوں  کی  قیادت  کے  بیانات  پر  ردعمل کا اظہار کرتے ہو ئے ڈاکٹر  شہباز  گل نے کہا کہ  کرپشن کیلئے ایوان کو استعمال کرنے والے جمہوریت اور جمہور کی بات کرتے ہوئےشرم کرے، خاندانی سیاست اور شہنشاہیت کو جمہوریت کے ورق میں لپیٹ کر پیش کرنا منافقت ہے، شاہد خاقان جیسے درباری جمہوریت کے لبادے میں خاندانی غلامی کر رہے ہیں، موجودہ حکومت میں مولانابیروزگارہیں اورنوکری ملنےکا کوئی امکان بھی نہیں،مولانا کے نزدیک اقتدار میں انکی شراکت داری ہی اصل جمہوریت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آ کر رینٹ پر دستیاب عناصر کی سیاست دفن کی، الیکشن چور ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے الیکشن اصلاحات سے مفرور ہیں،ماضی میں الیکشنز ہائی جیک کرنے والے شفافیت سے خائف ہیں،مہنگائی پر سیاست سراسر منافقت ہے، عالمی دنیا میں مہنگائی تاریخی بلندی پر ہے، نااہل جس مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں اسکے ذمہ دار بھی خود ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  وفاق پر تنقید کرکے پیپلزپارٹی سندھ کی ابتر حالات پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،آئے روز سندھ سے بچوں کی بھوک، ایڈز اور خسرہ جیسی بیماریوں سے مرنے کی اطلاعات آتی ہیں  لیکن افسوس ہے کہ سندھ کے حکمران خوابِ غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں،کراچی کے نام پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے بادشاہ پر سیاست کر رہے ہیں، کراچی کے ابتر حالات کے ذمہ داران گزشتہ دو دہائیوں سے سندھ پر مسلط ہیں، زرداری مافیا نے ضلع غربی کراچی میں 15ارب کی 310 ایکڑ سرکاری زمین ہتھیائی،کراچی میں89 ہزار ایکڑ سرکاری زمین جبکہ 28 لاکھ فاریسٹ کی زمینوں پر قبضے بھی کئے، کراچی کو حقوق دینے کی ابتدا تحریک انصاف حکومت نے کی،رواں مالی سال میں وفاقی حکومت کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کیلئے 98 ارب رکھے گئے،جامشورو میں کوئلے سے بجلی پیداکرنے کیلئے 22ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم نے شہباز شریف کے بیان پر ردعملدیتے  ہوئے کہا کہ  مال بچانے کیلئے جمع متحدہ اپوزیشن کا چورن عوام میں نہیں بکنے والا، قانون سازی کے عمل میں کرپٹ اپوزیشن کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے، پارلیمنٹ کو ملکی مفاد کے بجائے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے، عوامی فلاح کے ہر اقدام پر نااہل لیگ نے سیاست کی ہے، الیکشن ریفارمز جیسے قوانین پر سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہوگی، نسل در نسل سیاسی خاندانوں کی بادشاہت کو جمہوریت کا نام دینا افسوسناک ہے، کرپٹ مافیاز کے خلاف جنگ وزیراعظم عمران خان کی سیاست کا محور ہے اور پاکستان کی بقا کی اس جنگ میں شکست کرپٹ عناصر کی ہی ہوگی۔

مزید :

قومی -