بابراعظم نے بچے کے معصومانہ خط کا جواب دے دیا ، کیا کہا ؟ جان کر آپ بھی کپتان کو داد دیں گے
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے مداح بچے کے خط کا جواب دے دیا ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاتون اینکرپرسن علینا شگری نے ایک آٹھ سالہ بچے کا خط شیئر کیا جس میں اس بچے نے پاکستانی ٹیم اور بابر اعظم سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی مستقبل میں پاکستان کی کپتانی کا عزم بھی ظاہر کیا ۔ بچے نے بابر اعظم سے پوری ٹیم کے آٹو گراف بھی مانگے ۔جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ خط کے لیے بہت شکریہ ،میرا محنت پر یقین ہے ، آپ کو جلد ہی آٹو گراف مل جائیں گے اور میں خود مستقبل کے کپتان کا آٹو گراف بھی لوں گا ۔
Dear Mohammad Haroon Suria,
— Babar Azam (@babarazam258) November 13, 2021
Salam,
Thank you for such a kind letter for us, champion. I ABSOLUTELY believe in you and you can achieve anything with your focus, belief, and hardwork.
You will get your autographs but I cant wait to get YOUR autograph future Captain. ???? https://t.co/FbalPUeBnC