لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے21دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے کاغذات آج بروز بدھ13نومبر شام 5بجے تک واپس لیے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن14نومبر کو11نشستوں پر کاغذات جمع کرانے والوں کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔چیئرمین الیکشن کمیشن راشد خان نے کہا ہے 21دسمبر کو ون آن ون کی بنیاد پر الیکشن ہوں گے اپنے طور پر اگر کوئی11نشستوں کے امیدواروں کا پینل بناتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ 14نومبر کو حتمی فہرست سامنے آنے کے بعد امیدواروں کو ایک انتخابی بڑا جلسہ کرنے کی اجازت ہو گی۔ ڈی ایچ اے کی ڈیلرز برادری الیکشن کے پُرامن انعقاد کے لئے انتخابی مہم کو بھائی چارے کے مطابق ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے چلائے، قواعد کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لے سکتے ہیں۔