لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت نویں الخدمت یوتھ گیدرنگ کی افتتاحی تقریب الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کینائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، سی ای او خبیب بلال، سی ای او الخدمت گلوبل شاہد اقبال، سینیئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی، ہیڈ والنٹئیر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ صنان اکبر، منیجر حسان بن سلمان ودیگر ذمہ داران سمیت یوتھ سوسائٹیز کے نمائندگان اور مختلف کالجز اور جامعات سے الخدمت کے یوتھ ایمبیسڈرز نے شرکت کی۔الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے اس موقع پر بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت نویں الخدمت یوتھ گیدرنگ 16 نومبر کو پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں ہوگی۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کو الخدمت یوتھ گیدرنگ کے حوالے سے ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور انکاحوصلہ بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں انکی اصلاح اور تربیت ہم پر فرض ہے۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے الخدمت اس قسم کی سر گرمیوں کا انعقاد کرتی ہے۔شاہد اقبال نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے اشعار سنا کر نوجوانوں کے جذبہ کو ابھارا اور کہا کہ اس یوتھ گیدرنگ کا مقصد طلبہ و طالبات کو وولنٹیر ازم کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔