مرحوم شہری نادرا ریکارڈ میں زندہ اور کنوارہ قرار، بچوں کو ب فارم کے حصول میں مشکلات

مرحوم شہری نادرا ریکارڈ میں زندہ اور کنوارہ قرار، بچوں کو ب فارم کے حصول میں ...
مرحوم شہری نادرا ریکارڈ میں زندہ اور کنوارہ قرار، بچوں کو ب فارم کے حصول میں مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے یتیم بچوں کا ب فارم نہ بنانے کیخلاف درخواست پر نادرا کو نوٹس جاری کردیئے۔ 

نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق ہائیکورٹ میں یتیم بچوں کا ب فارم نہ بنانے کیخلاف بچوں کی والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ بچوں کا والد انتقال کر گیا ہے۔ والدہ بچوں کا ب فارم بنانے گئی تو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انکار کر دیا۔

نادرا کے مطابق بچوں کا والد ریکارڈ میں غیر شادی شدہ اور زندہ ہے۔ خاتون نے اپنا نکاح نامہ بھی پیش کیا لیکن نادرا والے انکار کر رہے ہیں۔

 عدالت نے خاتون گل پری کی درخواست پر نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔