ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)نشتر ہسپتال ملتان میں ڈائیلیسز کے 30مریض ایڈز کا شکار ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ملتان نشتر ہسپتال میں 30مریض ایڈز میں مبتلا ہو گئے،ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ
ہسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیاگیاتھا، اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسزکرنے سے وائرس منتقل ہوا، واقعے کے بعد 2ڈائیلیسز مشینوں کو بند کر دیاگیا۔
ایم ایس ڈاکٹر کاظم نے کہاہے کہ چند مریضوں میں ایڈز میں مبتلا ہونے کا علم ہوا ہے،واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے،ان کاکہنا ہےکہ مریض کا 6ماہ بعد ایڈز اور 3ماہ بعد ہیپاٹائٹس سکریننگ ٹیسٹ کرایا جاتا ہے،ممکن ہے کسی مریض نے باہر سے خون لگوایا ہو اور ایڈز کے جراثیم اس میں منتقل ہو گئے ہوں۔