اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں 7 رکنی پارلیمانی وفد آئندہ ماہ روس کے دورے پر جائے گا۔
"جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سفارتی چینل سے اس دورے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور امکانی طور پر وفد کی روانگی رواں ماہ کے آخری ہفتے 25 نومبر کو ہوگی۔ اس 4 روزہ دورے میں قومی اسمبلی کے سپیکر کی اپنے وفد کے ارکان کے ہمراہ روس کے وزیراعظم سے ملاقات بھی متوقع ہے۔