راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8خوارج ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ 6زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ موجود مزید خارجیوں کو ختم کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔