نئی گیندسے پاکستان کے ٹاپ آرڈر میں بگاڑ پیدا کرنا ہوگا، ایلن ڈونلڈ

نئی گیندسے پاکستان کے ٹاپ آرڈر میں بگاڑ پیدا کرنا ہوگا، ایلن ڈونلڈ

ابوظہبی (آئی اےن پی)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹےم کے باﺅلنگ کوچ ایلن ڈونلڈنے کہا ہے کہ انہیں نئی گیند سے کھیل پر اثر انداز ہوتے ہوئے پاکستان کے ٹاپ آرڈر میں بگاڑ پیدا کرنا ہوگا۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا ‘ایک تیز گیند باز ہونے کے ناطے مشکل مراحل میں آپ کو اپنے ہنر کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی چیزیں آزمانی ہوتی ہیں جبکہ سب سے زیادہ اہم بات بال کو ریورس سوئنگ کروانا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ دنیا کے بہترین تیز گیند باز کہے جانے والے ڈیل اسٹین پر انحصار کرے گا جو کہ حال ہی میں ایک انجری کے بعد ٹیم میں شامل کیے گئے ہیںتاہم پاکستانی اسپنر اور دوسرا گیند کے ماہر سعید اجمل کی وجہ سے ڈیل شاید توجہ کا مرکز نہ بن پائیں جنہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 24 وکٹیں حاصل کی تھیں۔جنوبی افریقہ کے زیادہ تر کھلاڑی میچ پریکٹس کی کمی کا شکار ہوں گے۔

 کپتان گریم اسمتھ اور جے پی ڈومنی انجری کے بعد ٹیم میں واپس آرہے ہیں جبکہ فروری کے بعد سے یہ پروٹیز کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...