میدان تیار پاکستان کےمیدان میں اترنیوالے حتمی گیارہ کا فیصلہ نہ ہو گا

میدان تیار پاکستان کےمیدان میں اترنیوالے حتمی گیارہ کا فیصلہ نہ ہو گا

                                                                                         ابوظہبی (آئی اےن پی)پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ پیرسے ابوظہبی میں شروع ہورہا ہے۔ کئی کھلاڑیوں کے درمیان حتمی الیون میں جگہ بنانے کیلئے سخت مقابلہ ہے۔پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرنے میں تاخیر کر دی ہے اور اب تک حتمی الیون کا بھی فیصلہ نہیں ہوسکا۔جس کے باعث کھلاڑیوں پر دباو¿ بڑھ گیا ہے۔ تجربہ کار محمد حفیظ کوڈراپ کردیاہے۔لیکن اب تک خرم منظور کے اوپننگ پارٹنرکا فیصلہ نہیں ہوسکا۔اوپنر کیلئے شان مسعود اور احمد شہزاد میں سخت مقابلہ ہے۔ دونوں نے پریکٹس میچ میں ٹیم کو سینچری اسٹینڈ فراہم کیا اور ذاتی نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا تجربہ رکھنے والے احمد شہزاد فیورٹ ہیں۔ تاہم شان مسعود کوکھلانے سے رائٹ اورلیفٹ ہینڈ پیئر بولرز کے لئے مشکلات پیدا کرسکتاہے۔مڈل آرڈر بیٹنگ میں چھٹے نمبر کے لئے اسد شفیق اور عمرامین کے درمیان ٹائی ہے۔ اسد شفیق ٹیسٹ اور ون ڈے میں ایک ہزار سے زائد رنز بناچکے ہیں۔ جبکہ پریکٹس میچ میں عمرامین کو قیادت دی گئی تھی اور انہیں فیوچرکپتان کے طور پر گروم کیاجارہا ہے۔محمدعرفان کی عمدہ کارکردگی نے راحت علی اور جنید خان میں سے ایک کی پوزیشن خطرے میں ڈال دی ہے۔ سعید اجمل پاکستان کے میچ وننگ بولر ہیں لیکن ذوالفقار بابر،عبدالرحمٰن کے لئے چیلنج بن گئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...