ویزے جاری نہ ہونے کے سبب لائرز کر کٹ ٹیم آج بھارت روانہ نہیںہو سکے گی

ویزے جاری نہ ہونے کے سبب لائرز کر کٹ ٹیم آج بھارت روانہ نہیںہو سکے گی

لاہور( سپورٹس رپورٹر)بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے بھارت کے ویزے جاری نہ ہونے کے سبب پاکستان لائرز کر کٹ ٹیم چوتھے لائرز کر کٹ ورلڈ کپ میں شعکت کے لئے آج بھارت روانہ نہیںہو سکے گی ۔شیڈول کے مطابق 14اکتوبر سے شر وع ہونے والے چوتھے لائرز کر کٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی لائرز ٹیم کے 17کھلاڑیوں کے ویزوں کے حصول کے لئے بھارتی ہائی کمیشن کو درخواست دی گئی ،پاکستان لائرز کر کٹ ٹیم کے ترجمان اور سینئر کھلاڑی واصف زمان کے مطابق گذشتہ روز بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے صرف 11کھلاڑیوں کو ویزے جاری کئے گئے ،جن کھلاڑیوں کو ویزے جاری کئے گئے ان میں کپتان سردار جمال سکھیرا ، واصف زمان ،میاں صفدر علی ،ضیاءالصبور خان،عدنان نعیم ،ارشد نذیر،محمد فاضل،کاشف سہیل ،رفیق انیس،ارشاد نوید اور عبد اللہ بٹ شامل ہیں ۔اگر قومی لائیرز ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کو آج بھارتی ویزے جاری کر دئیے گئے تو ٹیم کل صبح (13اکتوبر بروز اتوار)ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ ہو جائے گی ۔شیڈول کے مطابق چوتھے لائرز ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کل نئی دہلی میں ہونا ہے جبکہ باضابطہ طور پر ورلڈ کپ مقابلے 14اکتوبر سے 22اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔ٹورنامنٹ میں بھارت ،سری لنکا ،پاکستان ،آسٹریلیا ،انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے حصہ لینا تھا ۔پاکستان ٹیم کی عدم شرکت کی صورت میںٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...