برائن برادرز کو شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست

برائن برادرز کو شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست

بیجنگ (اے پی پی) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی کو شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایون ڈوڈگ اور مارسیلو میلو کی جوڑی نے برائن برادرز کو سیمی فائنل میں شکست دی۔ چین میں جاری ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی کا مقابلہ کروشیا کے ایون ڈوڈگ اور ان کے برازیلین جوڑی دار مارسیلو میلو سے تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے ڈوڈگ اور میلو کا ساتھ دیا، ایون ڈوڈگ اور مارسیلو میلو کی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد برائن برادرز کو 6-7، (5-7)، 7-5 اور 10-7 ہرا کر فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...