سمانتھا سٹوسر اور یوگینی بوچرڈ جاپان اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

سمانتھا سٹوسر اور یوگینی بوچرڈ جاپان اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی) سمانتھا سٹوسر اور یوگینی بوچرڈ نے رکو ٹین جاپان اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنلز میں سمانتھا سٹوسر نے میڈیسن کیز اور یوگینی بوچرڈ نے کرومی نارا کو شکست دی۔ جاپان میں جاری ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کی ٹینس سٹار سمانتھا سٹوسر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکن کھلاڑی میڈیسن کیز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے شکست دے کر فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنائی۔ دوسرے سیمی فائنل میں کینیڈین سٹار یوگینی بوچرڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جاپانی کھلاڑی کرومی نارا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دوسری جانب ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی زیانگ نے عمدہ کارکردگی کی بدولت ابییگیل سپئرز اور ریکل کوپس پر مشتمل امریکن جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔