پاکستانی ٹیم کا اصل ہتھیار سپن باﺅلنگ ہوگی، مشتاق احمد

پاکستانی ٹیم کا اصل ہتھیار سپن باﺅلنگ ہوگی، مشتاق احمد

کراچی(این این آئی) سابق ٹیسٹ لیگ سپنر اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے موجودہ سپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ یو اے ای میں پاکستانی ٹیم کا اصل ہتھیار سپن باﺅلنگ ہوگی، سعید اجمیل ، عبدالرحمن کے ساتھ ذوالفقار بابر کو کھلانے میں کوئی حرج نہیں ، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر اور روبن پیٹرسن سپن پچز پر ہمارے بیٹسمینوں کیلئے مسائل کھڑے کرسکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں ہمارے بیٹسمینوں کا کردار اہم نوعیت کا ہوگا،کیونکہ حالیہ عرصے میں پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ میچوں میں شکست بیٹنگ کے باعث ہی ہوئی ہے۔مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں صرف کرکٹرز کے ہونے کی سوچ غلط ہے،نان کرکٹرز وہ کام کرسکتے ہیں جو کرکٹرز بھی نہیں کرسکتے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے اچھے دن ضرور آئینگے، انہوں نے کہا کہ اگر نیت صاف ہو تو پھر کسی بات کا ڈر نہیں ہونا چاہئے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...