نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20 پنٹگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سندھ نے جیت لیا

نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20 پنٹگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سندھ نے جیت لیا

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20 پنٹگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سندھ نے جیت لیا ۔ فائنل میں سند ھ نے پنجاب کو 16 سے شکست دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میں سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 116 رنز بنا ئے ، کپتا ن راو جاوید نے 34 اور محمد کلام نے 20 رنز اسکور کئے، جواب میں پنجاب کی ٹیم اٹھارویں اوور میں 100 رنز بناکرآوٹ ہو گئی۔محمد کلام نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ باحوصلہ کھلاڑیوں نے مخصوص انداز میں فتح کا جشن منایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...