ٹنڈولکر بہت بڑے کھلاڑی اور لیجنڈ ہیں، مصباح الحق

ٹنڈولکر بہت بڑے کھلاڑی اور لیجنڈ ہیں، مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شارجہ (این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹنڈولکر بہت بڑے کھلاڑی اور لیجنڈ ہیں ¾میں بھارتی اسٹار کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ٹنڈولکر بہت بڑے کھلاڑی اور لیجنڈ ہیں، ان کے جیسے ماضی میں کوئی کھیلتے دکھائی نہیں دیا، جب وہ ریٹائر ہوئے تو ہم ایک عظیم کھلاڑی سے محروم ہو جائیں گے ان کے جانے سے ایک بڑا خلا پیدا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ میں بھارتی اسٹار کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہوں، کرکٹ کیلئے خدمات پر ہم ان کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں وہ کم ہے، ہر کوئی ان کی کمی محسوس کرےگا۔ سابق پاکستانی کپتان اور موجودہ منیجر معین خان نے کہا کہ میں جب بھی ٹنڈولکر کیخلاف کھیلا وہ یادگار رہا، کبھی ہم انھیں جلدی آو¿ٹ کر لیتے تو کبھی وہ ہمارے خلاف رنز کرتے،وہ سب کیلئے ایک مثال اور ہر کسی کو تحریک دلانے کا باعث بنتے ہیں انھیں حیرت انگیز صلاحیتوں کا حامل ہی قرار دیا جا سکتا ہے،آئندہ 10 صدیوں میں بھی کوئی تمام فارمیٹس میں ان کی طرح طویل عرصے نہیں کھیل سکتا۔