بہترین امپائر کا بہترین بلے باز کو خراج تحسین پیش

بہترین امپائر کا بہترین بلے باز کو خراج تحسین پیش

لاہور (این این آئی) نیا کے بہترین امپائر علیم ڈار نے دنیا کے بہترین بلے باز سچن ٹنڈولکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچن نوجوان نسل کےلئے قابل تقلید ہیں وہ جتنے بڑے کرکٹر ہیں اتنے ہی بڑے انسان بھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ امپائر کا کوئی بھی پسندیدہ کرکٹر نہیں ہوتا کیونکہ وہ میدان میں غیرجانبدار رہ کر فیصلے دیتا ہے جب میں امپائرنگ نہیں کرتا اسوقت سچن ٹنڈولکر میرے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک ہوتے ہیں۔علیم ڈار نے کہاکہ یوں تو امپائرز ہر وقت کھیل پر مکمل توجہ مرکوز کئے ہوتے ہیں تاہم کچھ بیٹسمین ایسے ہوتے ہیں جب وہ بیٹنگ کرتے ہیں تو امپائرز کو زیادہ توجہ دینی پڑتی ہے۔ بحیثیت امپائر میں اسوقت بہت زیادہ چوکس رہا ہوں جب سچن کریز پر ہوں کیونکہ مجھے یہ احساس رہتا ہے کہ کوئی غلط فیصلہ نہ ہوجائے۔علیم ڈار نے کہاکہ سچن سے جب بھی بات کرنے کا موقع ملا میں نے ان میں ہمیشہ انکساری دیکھی اور کبھی بھی یہ احساس نہیں ہوا کہ وہ کئی عالمی ریکارڈز کے مالک ہیں۔علیم ڈار نے کہاکہ مجھے یقین ہے سچن ٹنڈولکر کے کچھ ریکارڈز کبھی نہیں ٹوٹ پائیں گے۔’ کرکٹ اب بہت تی?ز ہوگئی ہے اور کرکٹرز کے کیریئر بھی طویل نہیں رہے جیسا کہ سچن نے چوبیس سال تک کرکٹ کھیلی اس لئے مجھے لگتا ہے کہ سچن کے چند ریکارڈز قائم رہیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...