عراق کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان اے ایف سی انڈر 19 فٹ بال چیمئپن شپ سے باہر

عراق کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان اے ایف سی انڈر 19 فٹ بال چیمئپن شپ سے باہر

بغداد(آئی اےن پی)اے ایف سی انڈر 19 فٹ بال چیمپئن شپ کوالیفائر میں عراق نے پاکستان کو ہرایا۔ عراق میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے گروپ میچ میں پاکستان کا مقابلہ میزبان عراق سے تھا۔ عراق کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے میں 3-0 گول سے ہرا کر اہم کامیابی حاصل کی۔ کھیل کے پہلے ہاف میں عراق کو 2-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں عراق نے مزید ایک گول کر کے مقابلہ 3-0 گول کر دیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔ یہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے، اس سے قبل پاکستانی ٹیم کو کویت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...