امیدوں پر پورا اترنے کیلئے سخت محنت کروں گا ، اظہر علی

امیدوں پر پورا اترنے کیلئے سخت محنت کروں گا ، اظہر علی

ابو ظہبی (این این آئی)پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین اظہر علی نے کہا ہے کہ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں، اچھی پرفارمنس کی توقعات انٹرنیشنل کرکٹ کا تقاضا ہیں، کوئی دباﺅ محسوس نہیں کرتا۔ایک انٹرویو میں اظہر علی نے کہاکہ ہر سیریز میں کوشش ہوتی کہ بہتر سے بہتر پرفارم کرکے شائقین کی توقعات پر پورا اتروں،اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہوں، ٹیم کو میری طرف سے رنز کی ضرورت ہے، امیدوں پر پورا اترنے کیلئے سخت محنت کروں گا تاہم اس حوالے سے کوئی اضافی دباﺅ محسوس نہیں کرتا، انٹرنیشنل کرکٹ میں بقا پرفارمنس کی بنیاد پر ہی ممکن ہوتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...