ہاٹ سپاٹ قابل اعتماد نہیںاسںسے کنفیوژن پیدا ہوتا ہے؛ اینڈریو سٹر
لندن (این این آئی)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈریو سٹراس نے اس فیصلے کی تائید کی ہے جس کے تحت آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں ہاٹ سپاٹ کا استعمال نہیں کیا جائےگا۔آسٹریلیا میں ہونے والی ایشز کے میزبان براڈکاسٹر چینل نائن کے مطابق وہ اس سیریز میں حرارتی تصویر کی ٹیکنالوجی یا ہاٹ سپاٹ استعمال نہیں کریں گے۔اینڈریو سٹراس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹ سے کنفیوژن پیدا ہوتا ہے۔ کبھی اس میں دکھائی دیتا ہے اور کبھی نہیں۔ اس لیے کسی کو بھی اس پر اعتماد نہیں ہے۔سٹراس نے کہا کہ پاٹ سپاٹ سو فیصد درست نہیں ہے۔ اگر ہم نے ٹیکنالوجی استعمال کرنی ہی ہے تو وہ کریں جو سو فیصد درست ہو۔سٹراس کی اس تنقید کو ہاٹ سپاٹ کے بانی وارن برینن نے قبول کیا۔ برینن نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ سٹراس ایسا کیوں کہہ رہے ہیں۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سیریز میں تین سے چھ فیصلے اسے تھے جو لوگ سمجھتے ہیں کہ غلط دئیے گئے۔ سنیکو میٹر میں بھی ان فیصلوں کو غلط قرار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کا ہاٹ سپاٹ پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے ۔