آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ میں میرا کردار بالکل صاف ہے، سری نواسن

آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ میں میرا کردار بالکل صاف ہے، سری نواسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (این این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن نے کہا ہے کہ آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ میں میرا کردار بالکل صاف ہے اس لئے ذرا بھی پشیمان نہیں ہوں، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فکسنگ سکینڈل کے بعد بھارتی بورڈ کا صدر منتخب ہونا اور اب عدالت کی طرف سے چارج سنبھالنے کی اجازت کے بعد میرا دل اور ضمیر بالکل مطمئن ہے، انہوں نے کہا کہ جب میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو کس چیز پر پشیمان ہوں۔ انہوں نے اس بات کا شکوہ کیا کہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ میں ان کا کوئی قصور نہیں تھا لیکن پھر بھی انہیں میڈیا نے نشانہ بنایا۔