سنوکر میچ فکسنگ کیلئے20 ہزار پاﺅنڈ رشوت کی آفر کی گئی،رونی اوسلی

سنوکر میچ فکسنگ کیلئے20 ہزار پاﺅنڈ رشوت کی آفر کی گئی،رونی اوسلی

لندن(پی پی آئی )انگلینڈ کے سابق سنوکر چمپئن رونی او سلی ون نے انکشاف کیا ہے کہ سنوکرکیریئر کے دوران ان کو ایک میچ فکس کرنے کےلئے 20ہزار پاﺅنڈز کی رشوت آفر کی گئی ۔سنوکر کے پانچ مرتبہ عالمی چمپئن رہنے والے رونی اوسلی ون نے اپنی آپ بیتی میں تحریر کیا ہے کہ رشوت کی پیشکش ان کو دس سال قبل پریمئر لیگ کے ایک میچ پر کی گئی تھی جس کو انہوں نے ٹھکرا دیا تھا ۔ورلڈ اسنوکر فیڈریشن کے چیئرمین بیری ہیرن نے کہا ہے کہ اوسلی ون سے اس انکشاف کے بارے میں تحریری جواب لیا جائےگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...