فیفا کا فٹبال ورلڈ کپ 2014 میں گول لائن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان

فیفا کا فٹبال ورلڈ کپ 2014 میں گول لائن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان

زیورخ( این این آئی ) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کہا ہے کہ آئندہ ورلڈ کپ تک گول ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا جائیگا۔ فیفا کی جانب جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ برازیل میں ہی کھیلے گئے کنفیڈریشن کپ کے دوران کامیاب آزمائش کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق گول ٹیکنالوجی میں گراﺅنڈ کے مختلف حصوں میں 14 کیمرے نصب کئے جاتے ہیں جو گیند کے گول لائن عبور کرنے یا نہ کرنے کے تعین کرنے میں ریفری کو مدد فراہم کرتے ہیں۔    

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...