دپیکا پڈوکون نے کترینہ کیف کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا

دپیکا پڈوکون نے کترینہ کیف کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ میں مسلسل سات ماہ مقبولیت میں پہلے نمبر پر رہنے کے بعد کترینہ کیف کو چنئی ایکسپریس گرل دپیکا پڈوکون نے دوسرے نمبر پر دھکیل دیا۔ہالی ووڈ کی طرز پر شروع کی گئی ریٹنگ ٹائمز سیلی بیکس کے مطابق دپیکا کو انکی فلم چنئی ایکسپریس پہلے نمبر پر لے آئی ہے۔کترینہ کیف کی دو ہٹ فلمیں ایک تھا ٹائیگر اور جب تک ہے جاں گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھیں۔ٹائمز سیلی بیکس ہر ماہ پچاس مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری کرتا ہے۔اگست کے مہینے کی فہرست ستمبر میں جاری کی گئی جس کے مطابق دبنگ گرل سوناکشی سنہا تیسرے،کرینہ کپور چوتھے اور پریانکا چوپڑہ پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید : کلچر


loading...