کامیابی کا لوہا منوانے کیلئے فحاشی اور عریانی،عروج

کامیابی کا لوہا منوانے کیلئے فحاشی اور عریانی،عروج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اداکارہ عروج نے کہا ہے کہ اپنی کامیابی کا لوہا منوانے کیلئے فحاشی اور عریانی نہیں منفرد انداز کی ضرورت ہوتی ہے‘ سٹیج پر کئی سالوں سے کام کر رہی ہوں مگر آج تک مجھ پر پابندی لگی اور نہ ہی کوئی وارننگ ملی ہے۔ عروج نے کہا کہ پاکستان میں سٹیج ڈرامہ انڈسٹری کو کسی بحران کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ دن بدن سٹیج ڈرامہ انڈسٹری مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ اسٹیج ڈرامہ میں آنیوالے نئے فنکاروں کی بھی بھر پور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

مزید :

کلچر -