معیاری فلموں کے نہ بننے سے عوام کونقصان ہورہاہے،بینا چوہدری

معیاری فلموں کے نہ بننے سے عوام کونقصان ہورہاہے،بینا چوہدری

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ بینا چوہدری نے”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ معیاری فلموں کے نہ بننے سے عوام کونقصان ہورہاہے ہرآدمی آج تفریح کے ذرائع ڈھونڈ رہا ہے بھارتی فلموں نے ہمیں اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا ہمارے ڈائریکٹرز کی عدم دلچسپی نے پہنچایا ہے۔بینا چوہدری نے کہا کہ ماضی میں پاکستان فلم انڈسٹری نے کئی ایسی فلمیں بنائی ہیں جن کی گونج آج بھی سنائی دیتی ہے مگراب مختلف جوازپیش کرناکوئی اچھاعمل نہیں۔ فلم پنجابی ہو یا اردو مجھے کام کرناہے شرط ہے کہ اسکرپٹ معیاری ہواورکہانی دلچسپ ہو انھوںنے کہا ہم روایتی کہانیوں پرزیادہ توجہ دے رہے ہیںاس سے فائدہ نہیں ہوگاہمیں اپنے ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے۔

مزید : کلچر


loading...