بھارتی فلم میں گانا شامل ہونا خوش قسمتی ہے،افی جان

بھارتی فلم میں گانا شامل ہونا خوش قسمتی ہے،افی جان

لاہور ( فلم رپورٹر) بھارتی ہدائتکار مہیش بھٹ نے پہلے سنگر پاکستانی کاٹائیٹل جیتنے والے گلوکار افی جان کو اوکے کی جھنڈی دکھا دی۔تفصیلات کے مطابق گلوکارافی جان نے پروموٹر خالق چشتی کے توسط سے مہیش بھٹ کو اپنا نیا گانا ”وہ بیتی یادیں“ دیاتھا جسے سن کر اسے اپنی نئی فلم کے لیئے اوکے کرلیا۔خالق چشتی نے ”پاکستان‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اس گانے کا میوزک مکمل ہوچکا ہے اور بہت جلد اس کومہیش بھٹ کو بھیج دیا جائیگا تاکہ وہ اس گانے کو اپنے نئے پراجیکٹ میں شامل کرسکیں۔افی جان نے بتایاکہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ ان کا یہ گانا بھارتی فلم میں شامل ہونے جارہا ہے۔

مزید : کلچر


loading...