انڈونیشیاءکا کلچر ہمارے کلچر سے ملتا جلتا ہے،محمد علی بلوچ

انڈونیشیاءکا کلچر ہمارے کلچر سے ملتا جلتا ہے،محمد علی بلوچ

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر محمد علی بلوچ نے کہا ہے کہ انڈونیشیاءکا کلچر ہمارے کلچر سے ملتا جلتا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم دونوں ممالک ملکر ایک دوسرے کی ثقافت کو مزید آگے بڑھا سکتے ہیں۔ وہ گزشتہ روز لاہور آرٹس کونسل اور پی ایم سی اے کے زیر اہتمام الحمراءہال نمبر 2 میں انڈونیشین رنگ کے حوالے سے منعقدہ کلچر شو میں خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انڈونیشیاءکے پاکستان میں سفیر محمد برہان نے بھی پاکستان کی ثقافت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے کلچرسے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ مہمانوں میں آمنہ پٹودی‘ سہیل لاشاری‘ عطاءالحق قاسمی سمیت دیگر شخصیات نے کلچر شو میں شرکت کی۔ انڈونیشیاءسے آئے ہوئے فنکاروں نے بھی اپنے ملک کا روایتی کلچر پیش کرتے ہوئے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام کی کمپیئر شیریں خان تھیں جبکہ پروگرام آرگنائز کرنے میں ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرام لاہور آرٹس کونسل ذوالفقار زلفی اورپی این سی اے کے کوآرڈینیٹر الماس منظور شامل تھے۔

مزید : کلچر


loading...