سیف علی خان نئی فلم میں خفیہ ایجنٹ کا رول نبھائیں گے

سیف علی خان نئی فلم میں خفیہ ایجنٹ کا رول نبھائیں گے

ممبئی ( ان لائن )چھوٹے نواب بننے جارہے ہیں کترینا کیف کے ہیرو۔ کافی دنوں سے بالی ووڈ میں خبریں گرم تھیں کہ چھوٹے نواب سیف علی خان اور باربی ڈول کترینہ کیف شائقین کے دلوں کوبڑی اسکرینپر گھائل کرنے آرہی ہیں۔ اس تخلیق کا نام ہے دانیال خان۔ پہلے سیف علی خان اس بات سے انکار کرتے رہے لیکن اب انہوں نے تصدیق کردی ہے کہ وہ کترینہ کیف کے ساتھ اس فلم میں رومانس کرتے نظر آئیں گے۔فلم کی کہانی ممبئی میں رونما ہونے والے ایک سچے واقعے کے گرد گھومتی ہے جس میں سیف علی خان ایک بار پھر خفیہ ایجنٹ کے روپ میں نظر آئیں گے۔ چھوٹے نواب ماضی میں بھی ایجنٹ ونود نامی فلم میں خفیہ ایجنٹ کا کردار نبھا چکے ہیں لیکن وہ فلم کچھ خاص ہٹ نہیں ہوسکی تھی۔ سیف اور بے بی کیٹ کی یہ ریس کے بعد دوسری فلم ہوگی جس میں وہ ساتھ ناچتے جھومتے نظر آئیں گے۔

مزید : کلچر


loading...