مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی پیش کش فلم ”وار“ کا رنگارنگ پریمیئر

مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی پیش کش فلم ”وار“ کا رنگارنگ پریمیئر

لاہور(فلم رپورٹر) اے آر وائی فلمز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی پیش کش فلم ”وار“ کا کراچی میں رنگارنگ پریمیئر ہوا۔ ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں نے شرکت کی۔کراچی کی سنہری شام جس میں فلم وار کا پریمیئر ہوا۔ ریڈ کارپٹ پر آتے شوبز کے ستاروں کا جوش دیکھنے لائق تھا۔ فلم کی کاسٹ میں شامل اداکارہ عائشہ خان اپنی پہلی فلم ”وار“ کی کامیابی کے بارے میں پرامید تھیں۔ انھوں نے شائقین کو بھی فلم دیکھنے کی دعوت دی۔ فلم نگری پر چھائے اداکارہ شان کی ریڈ کارپٹ پر شان ہی نرالی تھی۔ فلمسٹار شان کا کہنا تھا کہ یہ ایکشن سے بھرپور ایسی فلم ہے۔ جسے دیکھنے کے بعد لوگ پھر سے سنیما کا رخ کریں گے۔اس بار فلمی دنیا میں ولن کے طور پر شمعون عباسی نے انٹری دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بار جوفلم ”وار“ دیکھے گا دیکھتا رہ جائے گا۔ ایسی شاندار فلمیں لانے والے اے آر وائی فلمز اور مانڈوی والا انٹرٹنمنٹ کو زبردست مبارکباد دی۔ پریمیئر میں شریک ہونے والے اداکارہ بشریٰ انصاری تو بے حد پر جوش تھیں۔انہیں فلم وار کا شدت سے انتظار تھا۔فلم وار کے ڈائریکٹر بلال لاشاری کو اپنی کامیابی پر یقین ہیں۔ فلمی دنیا میں ایک کے بعد ایک شاہکار لانے والے اے آر وائی ڈیجیٹل اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی پیشکش فلم وار عید الضحی ٰ پر ریلیز ہوگی۔

مزید : کلچر


loading...